تاثیر،۱۶مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ (نقیب احمد)
بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر اور بہار کے سابق ڈپٹی سی ایم تارکیشور پرساد نے اپنے ایک روزہ دورے میں لوگوں سے بات چیت کی اور پارٹی کی طرف سے منعقد کیے گئے مختلف پروگراموں میں حصہ لے کر لوگوں سے خطاب کیا۔انھوں نے اپنے پروگرام کا آغاز پاروتی آشرم میں پوجا کے ساتھ۔اس کے بعد ضلع پریشد کے آڈیٹوریم میں تاجروں کے ایک گروپ کے ساتھ ضروری میٹنگ ہوئی۔چس میں ان کے مسائل کو سمجھا اور ان کا ازالہ کیا۔میٹنگ کی صدارت ضلع صدر رنجیت کمار سنگھ نے کی اور جنرل سکریٹری شتروگھن بھکت ملاکار نے نظامت اور پروگرام انچارج و ضلع جنرل سکریٹری دھرمیندر کمار ساہ نے شکریہ ادا کیا۔میٹنگ میں شہر کے اہم تاجروں نے شرکت کی۔میونسپل کارپوریشن کے میئر لکشمی نارائن گپتا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے بعد پرکاش اورنامنٹس کیمپس میں مستفیدین سے خطاب کیا اور شکتی وندن پروگرام میں حصہ لیا۔انہوں نے مستحقین اور ماتری شکتی سے خطاب کیا۔اس کے بعد آر ڈی ایس اسکول کے احاطے میں چھوٹے کاروباریوں سے بات کی اور ان کے مسائل کو سمجھا۔انہوں نے مرکز کی اسکیموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس کے بعد ضلع بی جے پی دفتر میں پارٹی سیل کے کوآرڈینیٹرس کے ساتھ میٹنگ کر آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال۔انہوں نے کہا کہ اس بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی 400 سے زیادہ سیٹیں جیت کر مرکز میں حکومت بنائے گی۔ہندوستان ایک عالمی گرو اور ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب گامزن ہے۔اس کے لیے مودی جی کو مرکز میں زیادہ طاقت کے ساتھ ملک کا وزیر اعظم بنانا ہوگا۔الیکشن میں بہت کم وقت ہے۔اس لیے تمام کارکنوں کو کمربستہ ہو کر دن رات کام کرنا ہوگا۔دورے میں سابق صدر رمیش پرساد،قومی کونسل ممبر اشوک کمار سنگھ،شیلیندر سینگر،لوک سبھا کنوینر ڈاکٹر دھرمیندر کمار سنگھ،جنرل سکریٹری وویک کمار سنگھ،دھرمیندر کمار ساہ،شتروگھن بھکت،ستیانند سنگھ،بلونت سنگھ،ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن رماکانت سولنکی،سابق پرنسپل ارون کمار سنگھ،سروجیت اوجھا،اردھیندو شیکھر،چیف ترجمان دھرمیندر چوہان،کملیش کمار سنگھ،ضلع کے تمام عہدیداران،کوآرڈینیٹرس وغیرہ موجود تھے۔