مرکز نے پیاز کی برآمد پر پابندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کردی

تاثیر،۲۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 23 مارچ : تہوار کے موسم میں پیاز کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مرکزی حکومت نے پیاز کی برآمد پر پابندی کو غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا ہے۔ پیاز کی برآمدات پر پابندی، جو دسمبر میں لگائی گئی تھی، 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی تھی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے رات گئے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ پیاز کی برآمدات پر موجودہ پابندی اگلے نوٹس تک جاری رہے گی۔ حکومت نے پیاز کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے دسمبر میں یہ پابندی عائد کی تھی جس کی میعاد 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی تھی۔ لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے حکومت ہند کے اس قدم سے بیرونی منڈیوں میں پیاز کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پیاز پیدا کرنے والی ریاست مہاراشٹر کی کچھ تھوک منڈیوں میں دسمبر 2023 تک پیاز کی قیمت 4,500 روپے سے کم ہو کر 1,200 روپے ( 14 امریکی ڈالر ) فی کوئنٹل ہو گئی ہے۔ تاہم ، ملک کی بیشتر ریاستوں میں پیاز کی موجودہ خوردہ قیمت 30 روپے فی کلو ہے۔