مظفر نگر میں ہیڈ کانسٹیبل نے ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، ٹیچروں کا احتجاج

تاثیر،۱۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفر نگر، 18 مارچ : مظفر نگر سول لائنز تھانہ علاقہ میں اتوار کو آدھی رات کو ہیڈ کانسٹیبل نے تمباکو کے تنازعہ پر ایک ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہاں اس واقعے کے بعد ٹیچروں نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور حفاظتی انتظامات کے لیے متحرک ہونا شروع کر دیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سٹی ستیہ نارائن پرجاپتی نے بتایا، ہیڈ کانسٹیبل چندر پرکاش، مؤ ضلع کا رہنے والا ہے۔ وہ بنارس کی پولیس لائن میں تعینات ہے۔ اتوار کو وہ ایک سب انسپکٹر کے ساتھ ایک کنٹینر میں یوپی بورڈ کے امتحان کے پرچے لے کر ایس ڈی انٹر کالج آیا۔ اس کے ساتھ چندولی کے رہائشی ٹیچر دھرمیندر کمار بھی موجود تھے۔
مظفر نگر ضلع میں ٹیچر کے قتل کیس کو لے کر ریاست بھر میں سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے تمام ٹیچر مشتعل ہیں۔ اس کے تحت لکھنؤ کے جوبلی انٹر کالج کے ٹیچروں نے کالج کے گیٹ پر احتجاج کیا۔ مظفر نگر میں بھی اساتذہ اپنا کام روک کر سڑک پر احتجاج کر نے بیٹھ گئے ہیں۔