مودی کی گارنٹی نے ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے طور پر قائم کیا : یوگی آدتیہ ناتھ

تاثیر،۱۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جونپور، 09 مارچ : ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو جونپور میں مہارانا پرتاپ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ اس کے بعد وہ بی آر پی انٹر کالج کے گراونڈ پہنچے جہاں انہوں نے ایک بینیفشری کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے طلبا کو لیپ ٹاپ، موبائل، پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت آنے والے لوگوں کو گھر کی چابیاں اور کسانوں کو ٹریکٹر کی چابیاں دیں۔
اس کے ساتھ آیوشمان بھارت کے استفادہ کنندگان کو چیک بھی دیے گئے۔ انہوں نے بٹن دبا کر ضلع میں تقریباً 900 کروڑ روپے کے 256 مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اس سے قبل میں میونسپل کونسل کے انتخابات میں آیا تھا اور آپ لوگوں نے جیت درج کرکے ضلع میں ٹرپل انجن والی حکومت کو مضبوط کیا ہے۔ مودی کی گارنٹی نے ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے طور پر قائم کیا ہے۔ یہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کر رہا ہے۔