میسا بھارتی کو پاٹلی پترا اور روہنی کو سارن لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنائے جانے کا امکان

تاثیر،۲۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 22 مارچ :انڈیا اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم سے پہلے ہی آر جے ڈی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو فائنل کرلیا ہے۔ ان کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ان میں پاٹلی پترا ، سارن ،بانکا ، بکسر اور جہان آباد پارلیمانی سیٹیں شامل ہیں۔ اس سے پہلے آر جے ڈی نے نوادہ ، جموئی ، اورنگ ا?باد ، گیا ، مونگیر کے لیے بھی کچھ نام فائنل کیے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو اس لوک سبھا انتخابات میں دو بیٹیوں کو پارلیمنٹ بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
آر جے ڈی لیڈروں کے مطابق میسا بھارتی اور روہنی اس بار لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔ میسا بھارتی پاٹلی پترا سیٹ سے اور روہنی ا?چاریہ سارن سیٹ سے الیکشن لڑسکتی ہیں۔ دونوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے لالو یادو نے اپنے خاص لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی ہے اور دونوں بیٹیوں کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے خاص حکمت عملی بنائی ہے۔ دراصل میسا بھارتی پہلے ہی پاٹلی پترا سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اشارہ دے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ روہنی ا?چاریہ سارن سیٹ سے بھی الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ روہنی ا?چاریہ سنگاپور میں رہتی ہیں لیکن وہ بہار کی سیاست میں باقاعدگی سے سرگرم رہتی ہیں۔ حال ہی میں لالو یادو کے خصوصی ایم ایل سی سنیل کمار سنگھ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ تمام ا?ر جے ڈی کارکنوں کی خواہش ہے کہ روہنی ا?چاریہ کو سارن سے الیکشن لڑنا چاہیے۔ بتایا گیا ہے کہ لالو یادو نے روہنی ا?چاریہ کے نام پر رضامندی دے دی ہے۔
ان کے علاوہ آر جے ڈی نے لالو یادو سے بانکا سے جئے پرکاش نارائن ، بکسر سے سدھاکر سنگھ اور جہان ا?باد سے سریندر یادو کے ناموں پر اتفاق کیا ہے۔ تینوں لیڈر ماضی میں وزیر رہ چکے ہیں اور لالو یادو کے کافی قریب مانے جاتے ہیں۔