میں اس بار آئی پی ایل میں 600رن بناؤں گا:نتیش رانا

تاثیر،۲۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،22مارچ :آئی پی ایل 2024کے آغاز سے پہلے کولکاتہ نائٹ رائڈرس( کے کے آر) کے قد آور بلے باز نتیش رانا نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس بار آئی پی ایل میں کافی بہترین مظاہرہ کرنے کا بھروسہ دیا ہے۔ نتیش راناکے مطابق وہ آئی پی ایل میں اس سیزن 600رن بنائیں گے اور ٹی20ورلڈ کپ کے لئے اپنی دعویداری پیش کریں گے۔
کولکاتہ نائٹ رائڈرس اس سیزن کا اپنا پہلا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 23مارچ کو کھیلے گی ۔ کے کے آر اپنا دوسرا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف انہیں کے گھریلو میدان ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں 29مارچ کو کھیلے گی ۔ اس کے بعد کولکاتہ کا اگلا مقابلہ دہلی کیپیٹلس کے خلاف 3اپریل کو منعقد ہوگا۔ یہ مقابلہ دہلی کے گھریلو میدان وشاکھا پٹنم کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کے کے آر اکیلی ایسی ٹیم ہے جسے پہلے مرحلے میں سب سے کم مقابلے ملے ہیں۔وہیں نتیش رانان نے کہا کہ وہ ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے اپنی دعویداری پیش کرنا چاہتے ہیں لیکن سب سے پہلے ان کا فوکس آئی پی ایل پر ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہر شخص اپنے ملک کے لئے کھیلنا چاہتا ہے اور ہر ایک کھلاڑی کے ذہن میں یہ چیز ہوتی ہے ۔ حالانکہ ہمیں موجودہ حال میں رہنا ہوگا۔ میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم میں سلیکٹ ہونا چاہتا ہوں۔ حالانکہ اس وقت میں صرف آئی پی ایل کے بارے میں ہی سوچ رہا ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ میں اس بار 600رن بنا سکتا ہوں اور میرا یہی ٹارگیٹ رہیگا۔
آپ کو بتا دیں کہ کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے آئی پی ایل میں2012اور 2014کا خطاب اپنے نام کیا تھا جب ٹیم کے کپتان گوتم گمبیر تھے۔ اب آئی پی ایل 2024کی شروعات سے پہلے کے کے آر نے گوتم گمبھیر کو ایک بار پھر اپنی ٹیم کے ساتھ مینٹر کے طور پر جوڑاہے۔