نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کے خلاف جیت حاصل کرنا ممبئی سٹی کا ہدف

تاثیر،۱۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 12 مارچ : ممبئی سٹی ایف سی کی ٹیم آج شام ممبئی فٹ بال ایرینا میں انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایس 24-2023 کے میچ میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کی میزبانی کرے گی۔
آئی لینڈرز کو اب اپنے آئی ایس ایل لیگ ونر شیلڈ خطاب کا دفاع کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ انہیں اتوار کی رات ٹیبل کے سب سے اوپر موہن باغان سپر جائنٹس نے شکست دی ہے، دونوں ٹیموں کے 36 پوائنٹس ہیں لیکن میرینرز (17) نے آئی لینڈرز (18) سے ایک میچ کم کھیلا ہے۔ اڈیشہ ایف سی (18 میچوں میں 35 پوائنٹس) اور ایف سی گوا (17 میچوں میں 32 پوائنٹس) بھی ٹاپ پوزیشن کی دوڑ میں ہیں، اس لیے ممبئی سٹی ایف سی کے پاس غلطی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
آئی لینڈرز حال ہی میں اچھی فارم میں ہیں اور اپنے آخری پانچ میچوں میں ممکنہ 15 میں سے 11 پوائنٹس حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے برعکس نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی نے اپنے آخری چار میچوں میں ممکنہ 12 میں سے آٹھ پوائنٹس کھوئے ہیں۔ انہیں پچھلے میچوں میں پنجاب ایف سی سے 1-0 سے شکست ہوئی تھی، لیکن ہائی لینڈرز (20) چھٹے نمبر پر موجود جمشید پور ایف سی (21) سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہیں اور ان پر ریڈ مائنز (19) سے ایک میچ زیادہ ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 19 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں ممبئی سٹی ایف سی نے 10 اور نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی نے 5 میچ جیتے ہیں جبکہ 4 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔