ندی میں نہانے گئے چار بچوں کی ڈوب کر موت

تاثیر،۱۴مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 13 مارچ : ضلع کے جگدیش پور تھانہ علاقے کے پورینی گاو?ں کے نزدیک چندن ندی میں نہانے گئے چار بچوں کی بدھ کے روز ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد پورے گاو?ں میں غم کی فضا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی دوپہر تقریباً 12:30 بجے چاروں بچے ندی میں نہانے گئے تھے۔ اس دوران ایک بچہ پانی کی گہرائی میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا۔ دوسرا بچہ اسے بچانے کے لیے گہرائی میں گیا تو وہ بھی ڈوبنے لگا۔ اسی طرح باقی دو بچے بھی انہیں بچانے کے لیے پانی میں چلے گئے اور چاروں بچے پانی میں ڈوب گئے جس سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔
واقعہ کے وقت ندی کے کنارے ایک خاتون موجود تھی، جس نے تمام بچوں کو ڈوبتے دیکھ کر شور وغل کیا۔ شور سن کر گاو?ں کے کچھ لوگ موقع پر پہنچے اور بچوں کو پانی سے باہر نکالا لیکن تب تک چاروں بچوں کی موت ہو چکی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جگدیش پور تھانہ صدر گنیش کمار فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے سگے بھائی ہیں۔ متوفیوں کی شناخت دن نگر پروی رہائشی محمد صابرکے 1 سالہ بیٹے محمد شہباز اور 8 سالہ محمد ارباز، پرونی گاو?ں کے راجو عالم کے 14 سالہ بیٹے محمد سیف اور ایک بچہ کھگڑیا ضلع کے گوگری جمال پور رہائشی محمد اسرائیل کے 5 سالہ بیٹے محمد ڈلو کے طور پر ہوئی ہے۔ محمد ڈلو اپنی دادی کے ساتھ بہن کے یہاں دوائی پہنچانے آیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد اہل خانہ کا رو۔ رو کر براحال ہے۔ ادھر واقعہ کے بعد سے پورے گاو?ں میں غم کا ماحول ہے۔