نوادہ کے پنوا جنگل میں درخت سے لٹکی ملی نامعلوم لاش

تاثیر،۱۶مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نوادہ ، 15 مارچ: نوادہ ضلع کے رجولی تھانہ علاقے کے ہردیا سیکٹر اے میں واقع پنوا جنگل میں لوگوں نے ایک درخت سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھی ، جس کے بعد لوگوں نے رجولی پولیس کو اطلاع دی۔ رجولی کے ایس ڈی پی او گلشن کمار اور تھانہ انچارج راجیش کمار ٹیم کے ساتھ مذکورہ مقام پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال نوادہ بھیج دیا۔ لاش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ لاش تقریباً 7 سے 8 دن پرانی ہے کیونکہ لاش سے انتہائی شدید بدبو ا?رہی تھی۔لاش سے ایک موبائل فون بھی برا?مد ہوا ہے جس کی بنیاد پر مرنے والے کی شناخت ہو سکتی ہے۔ تھانہ انچارج راجیش کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی کی جارہی ہے۔