نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

تاثیر،۱۴مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد،13مارچ :پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ? پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو 5 ٹی ٹوینٹی میچز کے لیے اسلام آبادپہنچے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق سیریز کے باقی 2 ٹی ٹوینٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کے تمام پانچ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ 17 ماہ کے عرصے میں تیسرا دورۂ پاکستان ہوگا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔