وزیر اعظم مودی 4 اپریل کو بہار کے جموئی میں پہلے مرحلے کے انتخابی مہم کی شروعات کریں گے

تاثیر، ۳۱  مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ (بہار) ، 31 مارچ :وزیر اعظم نریندر مودی 4 اپریل کو بہار کے جموئی ضلع کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم جموئی کے کھیرا بلاک کے تحت ناریانہ پل کے قریب خالی پلاٹ پر انتخابی میٹنگ سے خطاب کریں گے اور لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں این ڈی اے کی جیت کا بگل پھونکیں گے۔بی جے پی کے ضلع صدر کنہیا کمار سنگھ نے کہا کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم مودی جموئی ضلع کے کھیرا بلاک کے تحت ناریانہ پل کے قریب خالی پلاٹ پر این ڈی اے امیدوار ارون کمار بھارتی کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ انتخابی اجلاس کے بعد وہ کہیں اور روانہ ہو جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ این ڈی اے کی حمایت یافتہ ایل جے پی رام ولاس کے امیدوار ارون کمار بھارتی عظیم اتحاد کی حمایت یافتہ ا?ر جے ڈی امیدوار ارچنا کماری کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی ارون کمار بھارتی کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے پروگرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ بھی الرٹ ہے۔