وزیر اعظم نے شمال مشرقی ریاستوں میں 55ہزار 600 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

تاثیر،۱۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،09 مارچ: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپور اور اروناچل پردیش میں 55ہزار 600 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی شروعات کی۔ اروناچل پردیش کے شہر ایٹا نگر میں ایک عوامی جلسے میں اِن پروجیکٹوں کی شروعات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا کے شراکت داروں کے ساتھ سیروسیاحت اور تجارت کو بڑھاوا دینے کے لیے شمال مشرق ایک پائیدار راستے کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے سیلا ٹنلقوم کے نام قوم کی اور تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے مالیت کی انتیاسکیم کا آغاز کیا۔ انتیاسکیم کے لیے مرکزی سرکار مکمل طور پر رقم فراہم کرتی ہے اور ملک کی تمام 8 شمال مشرقی ریاستیں اس کے دائرے میں آتی ہیں۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انتیاسکیم ملک کے شمال مشرقی خطے میں اقتصادی فروغ، صنعتی ترقی وغیرہ میں مددگار ثابت ہوگی۔
جناب مودی نے کہا کہ لگ بھگ 825 کروڑ روپے کی لاگت سے سیلا ٹنلبنائی گئی ہے، جو انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ توانگ جانے کے لیے یہ ٹنل 12 مہینے کام کرے گی۔ جناب مودی نے ہی فروری 2019 میں اِس ٹنلکا سنگ بنیاد رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ سرکار آستھا لکشمی کی طرز پر ملک کے شمال مشرقی حصے کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار نے گزشتہ 5سال میں ملک کے شمال مشرق میں جس طرح کام کیا ہے، کانگریس کو یہ کام کرنے کے لیے 20 سال لگ جاتے۔وزیر اعظم مودی نے جورہاٹ میں عظیم مجاہد آزادی اہوم جنرلکے 125 فٹ اونچے مجسمہ کا افتتاح کیا۔ پروجیکٹ کے تحت لچتاور تائی۔اہومعجائب گھر اور 500 نشستوں والے آڈیٹوریم کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ جناب مودی نے جورہاٹ سے 17 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مرکزی اور ریاستی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس سے پہلے آج صبح وزیر اعظم مودی آسام میں قاضی رنگا نیشنل پارک اور ٹائیگر ریزرو دیکھنے گئے۔ انہوں نے جیپ سفاری اور ہاتھی کی سواری کی۔ قاضی رنگا نیشنل پارک، یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں آتا ہے اور یہ ایک سینگ والے گینڈے کے لیے خاص طور پر مشہور ہے۔