وزیر اعظم کے ذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے رکھے گئے ریلوے کے منصوبوں کے سنگ بنیاد /ملک کے سپرد کرنے کی تقریب میں وزیراعلی شامل ہوئے

تاثیر،۱۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 12 مارچ، 2024:- وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے رکھے گئے ریلوے کے منصوبے سے متعلق سنگ بنیاد/ملک کے سپرد کرنے کی تقریب میں1 انے مارگ واقع ‘سنکلپ’ سے وزیراعلی جناب نتیش کمار شامل ہوئے۔ وزیر اعظم نے گجرات ریاست کے احمد آباد سے ریمورٹ کے توسط سے 85ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کیریلوے منصوبوں کا سنگ بنیاد/ ملک کو وقف کیا۔ اس کے تحت ایسٹ سنٹرل ریلوے کے 13 ہزار 228 کروڑ روپے کے منصوبے شامل ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 نئی وندے بھارت ٹرینوں اور دیگر ریل خدمات کو بھی ہری جھنڈی دکھاکر کر افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے تحت وندے بھارت ایکسپریس نیو جلپائی گوڑی سے پٹنہ کے لیے شروع کی گئی۔ یہ ٹرین کٹیہار میں بھی رکے گی۔ پٹنہ جنکشن سے گومتی نگر، لکھنؤ تک وندے بھارت ایکسپریس بھی شروع کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے پروگرام سے وابستہ لوگوں سے خطاب کیا۔ ریلوے سے متعلق اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے/ قوم کو وقف کرنے کے پروگرام کے آغاز سے پہلے دانا پور ڈویژن کے اے ڈی آر ایم (انفرا) جناب انوپم کمار چندن نے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کو سبز پودا اور شال پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔
پروگرام کے دوران ریلوے کے منصوبوں پر مبنی ایک مختصر فلم پیش کی گئی۔
اس موقع پروزیراعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، وزیراعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، چیف منسٹر سکریٹریٹ کے اسپیشل سکریٹری مسٹر چندر شیکھر سنگھ، دانا پور ڈویژن کے اے ڈی آر ایم (انفرا)، مسٹر انوپم کمار چندن اور ریلوے کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔