ٹرک نے اسکوٹر کو کچلا، ایک ہی خاندان کے 3 نوجوان جاں بحق

تاثیر،۳۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

برپیٹا (آسام)، 30 مارچ: برپیٹا روڈ کے جمتال میں آج ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو برپیٹا روڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے آج بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے اسکوٹر کو ٹکر مار دی۔ مرنے والوں کی شناخت شاہجہان علی (15)، عاصمہ خاتون (11) اور جیسمین پارابین (15) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سب ایک ہی خاندان کے نوعمر ہیں۔یہ بچے برپیٹا روڈ پر واقع ستبھنی ٹوپ گاؤں کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو متاثرہ کے اہل خانہ نے نیا اسکوٹر خریدا تھا۔ تینوں نوجوان نئی اسکوٹی لے کر برپیٹا روڈ پر اپنی خالہ کے گھر جا رہے تھے۔ دریں اثناء برپیٹا روڈ پر جمتال میں نامعلوم ٹرک نے اسکوٹی کو زور سے ٹکر مار دی۔ اسکوٹر پر سوار چاروں بچے حادثے کا شکار ہو گئے۔ اس واقعہ سے اہل خانہ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔