پانچ ممالک کے سفیروں نے صدر جمہوریہ کو اسناد پیش کیں

نئی دہلی، 27 مارچ: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کے روز فلپائن، ازبکستان، بیلاروس، کینیا اور جارجیا کے سفیروں اور ہائی کمشنروں کی اسناد کو قبول کیا۔راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر مرمو کو اپنی اسناد پیش کرنے والوں میں فلپائن کے سفیر جوسل فرانسسکو اگناسیو، ازبکستان کے سفیر سردار رستم بائیو، بیلاروس کے سفیر میخائل کاسکو، کینیا کے ہائی کمشنر میخائل کاسکو مینا منیری اور جارجیا کے سفیر وکھتانگ جوشولی شامل تھے۔