پاکستانی کپتان بابر اعظم جلد شادی کرنیوالے ہیں: محمد رضوان

تاثیر،۱۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد ،10مارچ:پاکستانی کپتان بابر اعظم جلد دولہا بننے والے ہیں ،یہ کہنا ہیپاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید انکشافات بھی کئے ہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی اور شاداب خان کو میں نے ہی شادی کرنے کا کہا تھا اور بابر اعظم جلد شادی کرنے والے ہیں۔
پاکستانی ٹی وی چینل’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں، شادی کرنا اللہ کا حکم ہے، شوہر اور بیوی کا رشتہ اللہ نے بہت مقدس بنایا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ بہت دوستی ہے، رات دیر گئے کمرے میں رہتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مشورہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی اور کے کمرے میں جانے سے پہلے میسج کرتے ہیں لیکن بابر اعظم اور میرے درمیان ایسا کچھ نہیں، کسی بھی وقت ہم دونوں ایک دوسرے کے کمرے میں چلے جاتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی عرصے سے بولرز آ رہے ہیں، ملتان سلطانز کی طرف سے احسان اللہ، آصف علی، محمد علی ابھر کر سامنے آئے، ایک زمانہ تھا جب لاہور، کراچی اور سیالکوٹ سے کھلاڑی ملتے تھے۔ محمد رضوان نے کہا کہ مجھے کرکٹر کہا جانا زیادہ پسند ہے۔