پاکستان: صدر زرداری نے شہباز شریف کابینہ کے 19 ارکان کو دلایا حلف

تاثیر،۱۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 12 مارچ : پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے 19 ارکان کو پیر کو صدر آصف علی زرداری نے حلف دلایا۔ زرداری کے اس قدم سے حکومت سازی کا انتظار ختم ہو گیا۔ حلف برداری کی تقریب صدارتی محل میں ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف اور دیگر نے شرکت کی۔
حلف لینے والوں میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، اعظم تارڑ، رانا تنویر، محسن نقوی، احد چیمہ، خالد مقبول صدیقی، ریاض پیرزادہ، قیصر شیخ، شاذہ فاطمہ، علیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، عطا تارڑ، سالک حسین اور مصدق ملک کے نام شامل ہیں۔
نئے وزرا کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم امکان ہے کہ اورنگزیب وزیر خزانہ، ڈار وزیر خارجہ اور خواجہ آصف وزیر دفاع، اعظم تارڑ وزیر قانون، عطا تارڑ وزیر اطلاعات، مصدق ملک وزیر پیٹرولیم، محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور احد چیمہ کو کشمیر امور کا وزیر بنایا جا سکتا ہے، ’’تین ‘ٹیکنو کریٹس‘‘ محمد اورنگزیب، محسن نقوی اور احد چیمہ کو مشیر کے طور پر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ کابینہ میں صرف ایک خاتون شاذا فاطمہ ہیں۔