پنکج ترپاٹھی کی فلم ‘ میں اٹل ہوں ‘ 14 تاریخ کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی

تاثیر،۱۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار پنکج ترپاٹھی کی فلم ’میں اٹل ہوں‘ چند روز قبل سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں پنکج ترپاٹھی نے ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کیا ہے۔ اب خبر یہ ہے کہ فلم ‘ میں اٹل ہوں ‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
فلم ’ میں اٹل ہوں ‘ کو ہدایت کار روی جادھو نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس فلم کے بارے میں کافی بحث ہوئی۔ اب جو ناظرین اس فلم کو سینما گھروں میں نہیں دیکھ سکتے تھے وہ اب اسے گھر بیٹھے دیکھ سکیں گے۔ اب یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم Zee5 پر 14 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم ’ میں اٹل ہوں ‘ میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ اس میں ان کے بچپن سے وزیر اعظم بننے تک کا سفر دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی ذاتی زندگی کے کچھ پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اٹل بہاری واجپائی کا دوسروں کے ساتھ بحیثیت انسان ، شاعر ، دوست کے طور پر رشتہ دکھایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اس فلم کے ذریعے واجپائی کی زندگی کا سفر سامنے آیا ہے۔پنکج ترپاٹھی فلم کی جان ہیں۔ ان کی اداکاری لاجواب ہے۔ اگرچہ اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کرنا بہت چیلنجنگ ہے ، لیکن پنکج ترپاٹھی نے یہ کام بہت اچھے طریقے سے کیا ہے۔ اٹل کی شاعری ہو یا تقریر ، پنکج ترپاٹھی اس میں جان ڈالتے نظر آئے۔ پیوش مشرا نے اٹل بہاری واجپائی کے والد کا کردار بھی بہت اچھے طریقے سے نبھایا ہے۔