پولیس نے لوٹ کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے دو لوگوں کو لوٹ کے سامان کے ساتھ گرفتار کیا

تاثیر،۱۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور ( منہاج عالم) پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ رمضانی پور ایج ایچ 80 پر  ایک موٹر سائکل پر  سوار تین لوگ ہتھیار کا خوف دیکھا کر ایک پیکپ وین کو لوٹنے کی نیت سے پیر پینتی کی جانب  بھگا کر لے جارہا ہے .سینئر اس پی آنند کمار کی ہدایت پر ایس پی سیٹی مسٹر راج کی نگرانی اور کہلگاٶں ایس ڈی پی او شیونند سنگھ  کی قیادت میں گرفتاری کے لئے ٹیم کی تشکیل کی گئ .اس ٹیم  کے ذریعہ چھاپہ ماری کر دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا اس کے پاس سے لوٹا گئا پیک اپ گاڑی دو موبائل  اور ڈرائیور سے لوٹی  گئ 2300 روپئے پولیس نے بر آمد کیا .پولیس نے بھادو منڈل عرف سنیل کمار اور  میتھن کمار کو گرفتار کیا  .چھاپہ ماری ٹیم میں شیونارائن پور تھانہ انچارج راجیش کمار یادو  نیرج کمار پیر پینتی تھانہ انچارج باکھر پور تھانہ انچارج انسپکٹر آلوک کمار مکیش کمار تھانہ انچارج بدھو چک شیلیش کمار تھانہ انچارج ایکچاری  داروغہ سمیت پولیس اہلکار شامل تھے .