پولیس نے چھ گائے اسمگلروں کو گرفتارکیا، انکاؤنٹر میں ایک اسمگلر اورکانسٹیبل زخمی

تاثیر، ۳۱  مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بدایوں، 31 مارچ:وزیر گنج تھانہ پولیس نے ہفتہ کی دیر رات ایک مخبر کی اطلاع پر گائے کے پانچ اسمگلروں کو اوریناکے اگئی جنگلات سے گرفتار کیا۔ گرفتار اسمگلروں کے بتائے گئے دیگر اسمگلروں کے ٹھکانوں پر پولیس نے چھاپہ مارا تو گائے کے اسمگلروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں ایک بدمعاش شانو کو گولی لگ گئی۔ جبکہ اسمگلروں کی فائرنگ سے کانسٹیبل نکھل پنوار بھی زخمی ہوگیا۔ اسمگلر اور کانسٹیبل کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دونوں کا علاج چل رہا ہے۔اس معاملے میں ایس ایس پی آلوک پریہ درشی نے بتایا کہ 26 مارچ کو باگرین بسولی روڈ پر آوارہ گایوں کو مار کر اسمگل کیا گیا تھا، جس کے لیے پولیس گائے کے اسمگلروں کی تلاش کر رہی تھی، ہفتہ کی دیر رات مخبر کی اطلاع پر پولیس نے وسیم کو گرفتار کیا۔ ، شارق، تفسیر، حبیب،قاسم کو گرفتار کر لیا پولیس نے جب ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھی شانو اور راشد عرف ٹویا موٹر سائیکل پر گائے کی اسمگلنگ کی واردات کو انجام دینے جارہے تھے۔ پولیس نے موٹر سائیکل روکنے کا اشارہ کیا تو شانو اور راشد عرف تویا نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔
جس میں پولیس کانسٹیبل نکھل پنوار کو گولی لگی۔ جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں شانو بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اسمگلر راشد عرف تویا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔ کانسٹیبل کے اسمگلر شانو کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔پولیس نے گرفتار گائے کے اسمگلروں سے پستول، کارتوس، بائک، پانچ چاقو، دو لاٹھیاں، چار رسیاں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ تمام گائے کے اسمگلر مل کر اسمگلنگ کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔ کل رات بھی یہ سب اسمگلنگ کی واردات کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان تمام تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔