پول کھڑا کرنے کے دوران کرنٹ کی زد میں آکر مزدور کی موت

تاثیر،۲۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)اتربیل جالے سڑک پر رتن پور چور میں جمعرات کے روز بجلی کے کھمبے کو کھڑا کرنے کے دوران ایک مزدور کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی  متوفی کی شناخت 22 سالہ شیوم کمار کے طور پر کی گئی ہے جو مبی تھانہ علاقہ کے شیشو ویسٹ کے شنکر سہنی کا بیٹا تھا بتایا گیا ہے کہ رتن پور میں بجلی کا نیا کنکشن لگانے کا کام چل رہا ہے مزدور کھمبے کو کھڑا کر رہے تھے کہ اسی اثناء میں نوجوان کرنٹ کی زد میں آگیا جسے ساتھی مزدوروں نے جلدی سے موٹر سائکل پر لاد کر شیام چوک واقع ایک پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں نوجوان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد نوجوان کو اسی اسپتال کی ایمبولینس سے سنگھواڑہ سی ایچ سی لے جایا گیا  وہاں پہنچ کر ایمبولینس میں ہی نوجوان کا طبی معائنہ کر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پریم چند نے نوجوان کو مردہ قرار دیا نوجوان کی موت کی اطلاع ملتے ہی سنگھواڑہ تھانہ صدر  منوج کمار نے ایڈیشنل ایس ایچ او لکشمی گپتا ایس آئی دنیش شرما وغیرہ کو سی ایچ سی بھیجا  کمتول تھانے کی پولیس کو واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے سنگھواڑہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ڈاکٹر پریم چند نے بتایا کہ نوجوان کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا متوفی کے ساتھی مزدور اندرجیت سہنی اور شیشو ویسٹ کے سوجیت کمار نے بتایا کہ ٹھیکیدار نے کہا تھا کہ لائن بند کر دیا گیا ہے اپنا کام کرو ہم سب کارکن کھمبے کھڑے کر رہے تھے جس جگہ پول لگایا جا رہا تھا وہاں سے 11 ہزار کیوی کی ہائی ٹینشن تار گزر رہی تھی جیسے ہی کھمبے کو کھڑا کیا گیا اچانک 11 کے وی اے کی تار سے رابطہ ہوگیا جس کی وجہ سے شیوم کو بڑا جھٹکا لگا واقعے کے بعد آس پاس کی خواتین وہاں جمع ہوگئیں شیوم کو گرم دودھ پلانے کی کوشش کی گئی لیکن بجلی کا جھٹکا لگنے سے وہ بے ہوش ہوگیا ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔  کارکنوں نے بتایا کہ ہم بغیر حفاظتی کٹ کے کام کر رہے تھے کام کی جگہ پر کوئی لائن مین نہیں تھا نہ محکمہ کا کوئی کلرک اور نہ ہی ٹھیکیدار وہاں موجود تھا