پٹنہ کے کھیت سے نوجوان کی لاش برآمد، بدمعاشوں نیگولی مار کر کیا قتل

تاثیر،۱۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 10 مارچ:راجدھانی پٹنہ میں گولی مار کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ا ٓئے روز جرائم پیشہ افراد لوگوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ اسی ضمن میں پھلواری شریف کے رانی پور میں ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پٹنہ ایمس بھیج دیا ہے۔
نوجوان کی شناخت 45 سالہ سکیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی لاش کرکوری گاو?ں سے رانی پور جانے والی نہر کے کنارے فٹ پاتھ پر ملی۔ نامعلوم ملزمین نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈاگ اسکواڈ اور ایف ایس ایل کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کا سراغ لگا رہی ہے۔
وا ضح ہو کہ بہار میں بدمعاشوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔ مجرم آئے روز قتل ، لوٹ اور دیگر کئی طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔ پھلواری شریف تھانہ انچارج صفیر عالم نے بتایا کہ رانی پور میں جرائم پیشہ افراد نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ موقع پر پہنچ کر تفتیش کی جا رہی ہے۔ واقعہ کیوں پیش ا ٓیا اور نوجوان کو کس نے قتل کیا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔