پپو یادو کی جن ادھیکار پارٹی کا کانگریس میں انضمام

تاثیر،۲۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 20 مارچ: بہار کے رہنما پپو یادو بدھ کو کانگریس میں شامل ہوئے اور اپنی جن ادھیکاری پارٹی کو کانگریس میں ضم کر دیا۔انہوں نے دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں بہار کانگریس انچارج موہن پرکاش، کانگریس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پون کھیڑا اور بہار میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر شکیل احمد خان کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس کے علاوہ ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے لیڈر لال سنگھ بھی آج کانگریس میں شامل ہو گئے۔ جھارکھنڈ کے مانڈو اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے اور وہپ جے پرکاش پٹیل بھی کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ امروہہ کے ایم پی دانش علی بھی آج کانگریس میں شامل ہو گئے۔کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ پپو یادو ایک مضبوط لیڈر ہیں۔ آج وہ کانگریس پارٹی کی قیادت، پالیسیوں اور سمت سے متاثر ہو کر کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ وہ ‘جن ادھیکار پارٹی’ کو بھی کانگریس میں ضم کر رہے ہیں۔ پون کھیڑا نے اس انضمام کو تاریخی قرار دیا۔