پچکاری لانے گئی بچی کی نامعلوم گاڑی کی ٹھوکر سے موت

تاثیر،۲۷مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے اتر بیل  بھرواڑہ سڑک پر منكو لی پنچایت کے پنیشلا چوک گاؤں باشندہ میتھلیش چوپال کی بیٹی انوشکا کماری 3 سالہ کی موت نامعلوم گاری کی ٹھوکر کے بعد علاج کے دوران ہو گئی متوفیہ کے دادا رامپریت چوپال نے بتایا کہ ہولی کے روز میری پوٹی انوشکا گھر کے قریب چوک پر پچکاری خریدنے اکیلے گئی تھی اسی اثنا میں پی این بی بینک کے قریب نامعلوم گاری نے ٹھوکر مار کر زخمی کر دیا مقامی لوگوں نے زخمی حالت میں بچی کو سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹر نے بچی کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا جہاں علاج کے دوران بچی کی موت ہو گئی بچی کی موت کی خبر عام ہوتے ہی  گھر میں کہرام مچ گیا متوفیہ کی ماں رینو دیوی اپنی اکلوتی بیٹی کی لاش کو دیکھ کر بار بار بے ہوش ہو جا رہی تھی بھائی دلکش کمار و انکوش کمار اپنی بہن کی لاش کو دیکھ کر رو رہے تھے متوفی کے والد دلی میں رہ کر مزدوری کا کام کرتے ہیں