چنئی کی کپتانی کے سلسلے میں ریتو راج گائکواڈ کا بڑا انکشاف

تاثیر،۲۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،22مارچ:چنئی سپر کنگس کے نئے کپتان ریتو راج گائکواڑ نے ایک حیران کرنے والا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس دھونی نے انہیں کب بتایا تھا کہ وہ کپتانی چھوڑ سکتے ہیں اور انہیں اگلا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔گائکواڑ کے مطابق ایم ایس دھونی نے انہیں پچھلے ساھل ہی بتا دیا تھا کہ وہ تیار رہیں تاکہ جب فیصلہ آئے تو ان کے لئے کوئی حیرانی والی چیز نا رہے۔
آئی اپی ایل 2024کے آغاز سے پہلے ایم ایس دھونی نے چنئی سپر کنگس کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ ایسے میں ان کی جگہ ریتو راج گائکواڑ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ریتو راج گائکواڑ پچھلے کئی سیزن سے چنئی سپر کنگس کے لئے کھیل رہے تھے اور اس بات کے پہلے سے ہی قیااس لگائے جا رہے تھے کہ ایم ایس دھونی کے بعد وہی کپتان ہو سکتے ہیں اور اب اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ ریتو راج گائکواڑ آئی پی ایل 2019میں سی ایس کے کا حصہ بنے تھے اور تب سے وہ اس ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔
وہیں آئی پی ایل کے انسٹا گرام پر شیئر کئے گئے ویڈیو میں گائکواڑ نے بتایا کہ انہیں ایم ایس دھونے نے کب کپتانی کے بارے میں بتایا تھا ۔ گائکواڑ نے کہا کہ پچھلے سال ہی ایم ایس دھونی نے کپتانی کو لے کر اشارے دیئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تیار رہو تاکہ یہ تمہارے لئے سر پرائز نہ ہو۔جب ہم کیمپ میں آئے تو پھر انہوں نے مجھے پریکٹس میچوں میں اس کا تھوڑا مشق بھی کرایا۔
بتا دیں کہ ایم ایس دھونی نے2022کے سیزن میں بھی کپتانی چھوڑی تھی اور تب جڈیجا کو کپتان بنایا گیا تھا لیکن وہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا تھا۔ لگا تار ہار کے بعد ایم ایس دھونی کو دوبارہ کپتانی کی ذمہ داری سنبھالنی پڑی تھی۔