ڈاکٹر خالد انور کو دوبارہ ایم ایل سی بنائے جانے پر ضلع پارشد محمد ذوالقرنین نے دی مبارکباد

دربھنگہ(فضا امام) 12 مارچ:- جدیو پارٹی کے فعال کارکن ڈاکٹر خالد انور کو پارٹی نے پھر ایم ایل سی بنایا ہے ۔6 تاریخ کو انہوں نے اپنا پرچہ داخل کیا جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور پارٹی کے کئی اعلٰی لیڈران موجود تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد انور نےصحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا میں بہت ہی ممنون و مشکور ہوں کہ انہوں نے مُجھے اس لائق سمجھا کہ میں دوبارہ قوم کی اسی طرح سے خدمت کر سکوں جیساکہ میں نے سابقہ میں کیا ہے ۔وہیں پرچہ نامزدگی کے موقع پر پورے بہار سے بہت سارے لوگ انکی رہائش گاہ پر تشریف لائیں تھے  جن میں خاص طور پر دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک کے دیورا بندھولی باشندہ و ضلع پارشد ممبر محمد ذوالقرنین ایم ایل سی رہائش گاہ پر پہنچ کر ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے دعاؤں سے نوازا ۔رہائش گاہ سے ایک برا قافلہ ان کے ساتھ اسمبلی ہاؤس پہنچا جہاں اپنے چند خیرخواہ کے ساتھ اندر داخل ہوئے جن میں ضلع پارشد معاون محمد ذوالقرنین بھی موجود تھے ۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد پھولوں کا گلدستہ دیکر گرم جوشی کے ساتھ محمد ذوالقرنین نے مصافحہ کیا ۔اس کے باد قافلہ رہائش گاہ پہنچا جہاں دور دراز سے آئے ہوئے خیرخواہ کے لئے طعام کا بھی  انتظام تھا۔اپنی نگرانی میں گھوم گھوم کر ڈاکٹر خالد انور نے دور دراز سے آئے ہوئے تمام لوگوں کو ظہرانہ کرایا ۔آپ کو بتاتے چلے کہ ڈاکٹر خالد انور قوم وملت کے بہت ہی سچے خیرخواہ ہیں مسلم مسائل پر اسمبلی کے اندر کھل کر بات کرتے ہیں جہاں کہیں بھی کوئی معاملہ ہوتا ہے اس کے تصفیہ کے لئے پیش پیش رہتے ہیں ۔پچھلے دنوں انہوں نے پورے بہار کا دورہ کرکے اقلیتی برادری کو مین اسٹریم میں لانے کے لئے بیدار کرنے کا کام کیا ہے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے جو اقلیتی بہبود اسکیم چلائی جا رہی ہے اس کا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ مل سکے اس کے لئے لوگوں کو جگانے کا بھی کام کیا ہے انہی سب وجوہات کی بنا پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان پر دوبارہ بھروسہ  کرکے  ایم ایل سی کا امیدوار بنایا تاکہ اسمبلی کے اندر مسلمانوں کی بہتر نمائندگی ہو سکے.