ڈی جی پی نے بانہال اور سنگلدان ریلوے لائن کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

تاثیر،۲۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 20 مارچ : ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین نے جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں بانہال اور سنگلدان کے درمیان نئی شروع ہونے والی ریلوے لائن کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ واضح ہو کہ 20 فروری کو جموں میں وزیراعظم نریندر مودی نے ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے ساتھ 48.1 کلومیٹر طویل بانہال-سنگلدان اسٹریچ کو عوام کے لیے وقف کیا تھا۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بانہال ریلوے اسٹیشن پہنچے اور بعد میں ریلوے اسٹیشن سنگلدان میں سینئر ریلوے اور پولیس افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرنے سے پہلے نئے مکمل شدہ ریلوے ٹریک کا معائنہ کیا۔ ڈی جی پی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر رام بن، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بن، ایس ایس پی نیشنل ہائی وے ٹریفک اور ریلوے پولیس کے افسران موجود تھے۔