کانگریس نے لوک سبھا انتخابات ک لئے راجستھان کی دس سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا

تاثیر،۱۳مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جے پور، 12 مارچ: کانگریس نے منگل کو لوک سبھا امیدواروں کی دوسری فہرست میں راجستھان کی دس سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ فہرست میں ملک بھر سے 43 امیدواروں کے نام ہیں۔ راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت کو جالور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل پارٹی کی پہلی فہرست میں 39 ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس طرح کانگریس نے اب تک 82 ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس قائدین اور پارٹی تنظیم کے جنرل سکریٹریز کے سی وینوگوپال اور اجے ماکن نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں دوسری فہرست کے ناموں کا اعلان کیا۔ فہرست کے مطابق بیکانیر لوک سبھا حلقہ سے گووندرام میگھوال، بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے چورو کے ایم پی راہل کسوان، جھنجھنو سے بیجندر اولا، الور سے للت یادو، بھرت پور سے سنجنا جاٹاو، ٹونک سوائی مادھوپور سے ہریش چندر مینا، جودھپور سے کرن سنگھ، جالور سے ویبھو گہلوت، ادے پور سے تاراچند مینا اور چتور گڑھ سے ادے لال انجانا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔