کانگریس کی اہم نشست منعقد

تاثیر،۱۴مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف (محمد دانش)ضلع کانگرس دفترراجندر آسرم میں کانگرس کمیٹی کے سبھی لیڈر انوں و بلاک صدر کی ایک اہم نشست ضلع صدر جتندر پرساد سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس نشست میں اہم طور پر 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو لے کر باتیں ہوئی۔ موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے راجگیر کے سابق ایم ایل اے روی جوتی کمار نے کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں پہلے جس طرح سے اس لوک سبھا کی بناوٹ پر کانگرس کو ٹکٹ ملتے رہا ہے۔ اس بار بھی نالندہ لوک سبھا کانگرس کو ہی ملنے کی امید ہے ساتھ ہی انہوں نے کارکنان کو آپ سی اتحاد بنا کر اس انتخاب میں عظیم اتحاد کے امیدوار کو تن من سے مدد کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے پارٹی کے سبھی کارکنانوں سے کہا کہ پارٹی کے اعلیٰ کمان سے مل کر نالندہ لوگ سبھا کو کانگرس کی سیٹ لینے کے لیے جور دیں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگرس پارٹی کو اگر اس انتخاب میں یہ سیٹ ملتا ہے تو ہمارے پارٹی کی جانب سے ایک مضبوط اور دانشوران و ایماندار امیدوار دلپ کمار کو اس بار لوک سبھا میں ٹکٹ دلانے کا کام کریں گے۔ مذکورہ نشست میں سبھی کے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ ائندہ لوک سبھا انتخاب میں نالندہ لوک سبھا سے دلیپ کمار کو امیدوار بنانے کی مانگ ہم لوگ اعلیٰ کمان سے کرتے ہیں۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں امود کمار ،فواد انصاری ،محمد جیڈ اسلام ،فرحت جبیں ،مہتاب عالم عرف گڈو،مانو دیوی کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریسی لیڈران موجود تھے ۔