کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کلب ایشین چمپئن لیگ سے باہر

تاثیر،۱۴مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ریاض،13مارچ:کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کلب ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی، العین کلب نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔کوارٹر فائنل کے سیکنڈ لیگ میں العین کلب ایک گول کی برتری کے ساتھ میدان میں اتری اور میچ میں مزید دو گول داغ دیئے۔یعنی العین کو النصر پر 0-3 کی برتری مل گئی، لیکن رونالڈو کی ٹیم النصر نے شاندار فائٹ بیک کیا، کئی یقینی چانسز ضائع ہونے کے باوجود تین گول بنائے، رونالڈو تین گز کی دوری سے گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے۔مقررہ وقت میں مقابلہ 2-3 رہا ،لیکن ایگریگیٹ پر 3، 3 گول سے برابر ہوگیا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے مزید ایک، ایک گول بنایا۔اور فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں العین کلب نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔