کیجریوال نے ای ڈی معاملے میں عدالتی سمن کے خلاف سیشن کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، آج ہوگی سماعت

تاثیر،۱۵مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 مارچ :دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو مسلسل نظر انداز کرنے پر ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی طرف سے سمن جاری کرنے کے خلاف سیشن کورٹ کے دروازے پر دستک دی ہے۔ خصوصی جج راکیش سیال آج کیجریوال کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیویا ملہوترا کی عدالت نے کیجریوال کو 16 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ کیجریوال نے اس حکم کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال کے خلاف دو شکایتیں درج کی ہیں۔ ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے ای ڈی کی طرف سے پیش اے ایس جی ایس وی راجونے کہا تھاکہ اروند کیجریوال کو ای ڈی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 50 کے تحت مسلسل سمن بھیج رہا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں ۔ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو آٹھ بار سمن بھیجا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 7 فروری کو راوس ایونیو کورٹ نے ای ڈی کی پہلی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کیجریوال کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ دہلی ایکسائز گھوٹالہ کیس میں عدالتی حراست میں ہیں۔ ای ڈی نے گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سنجے سنگھ اور 9 مارچ 2023 کو سسودیا کو پوچھ گچھ کے بعد تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔ سسودیا کو اس سے قبل 26 فروری 2023 کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ راوس ایونیو کورٹ نے سنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست بھی ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے جس کے بعد سنجے سنگھ نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔