گاندربل پولیس نے آنے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ضلع میں فلیگ مارچ نکالا۔

تاثیر،۳۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جاوید احمد سرینگر
ایس ایس پی گاندربل شری سندیپ گپتا-آئی پی ایس کی ہدایت پر، گاندربل پولیس نے  آنے والے پارلیمانی انتخابات-2024 کے پیش نظر CAPF کے ساتھ ضلع میں فلیگ مارچ کیا۔
یہ فلیگ مارچ ایڈیشنل ایس پی گاندربل شری ملک اعجاز- کی نگرانی میں کیا گیا تاکہ معاشرے میں تحفظ اور ہم آہنگی کا احساس پیدا کیا جا سکے اور آزادانہ، منصفانہ اور بے خوف انتخابات 2024 کو یقینی بنایا جا سکے۔
فلیگ مارچ میں  غلام  حسن ڈی  ایس پی  ہیڈکوارٹر گاندربل، ڈی ایس پی پی سی شری آفتاب بخاری- جے کے پی ایس، پولیس اور سی اے پی ایف کے افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔
گاندربل شہر کے تمام اہم مقامات کا احاطہ کرنے کے بعد فلیگ مارچ ٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔