گرامین بینک کی نئی عمارت کا کیا گیا افتتاح

تاثیر،۱۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دریا پور/سارن(نقیب احمد)
بلاک کے دریہارا میں شمالی بہار گرامین بینک کی نئی عمارت کا ایم ایل سی سچیدانند رائے،ایم ایل اے منٹو سنگھ اور ایم پی نمائندہ و ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن راکیش سنگھ نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ بینک کو رامانند سنگھ کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔اب صارفین کو کافی سہولت ملے گی۔واضح رہے کہ یہ برانچ شمالی بہار گرامین بینک کی ایک ماڈل برانچ ہے۔جس میں بینک کی تمام جدید سہولیات عوام کو میسر ہوں گی۔افتتاحی تقریب میں بی جے پی ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین کم سابق ایم ایل اے ونے سنگھ،بینک کے آر ایم پنکج کمار،نوڈل افسر ابھے سنگھ،سنتوش،مکھیا اجیت سنگھ،منڈل صدر منٹو بابا،منڈل صدر بھولن جی،ستیندر سنگھ،پرمکھ نمائندہ چھوٹو اوجھا،شیکھر سنگھ،مونو سنگھ،شری بھگوان سنگھ،وکاس سنگھ،چندن سنگھ،سنتوش شرما اور بڑی تعداد میں مقامی گاؤں کے لوگ موجود تھے۔