گلوکارہ سواتی مشرا کو یوم خواتین کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے اعزاز سے نوازا

تاثیر،۱۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
عالمی خواتین ڈے پر مشہور لوک گلوکارہ سواتی مشرا کے گھر جاکر اسٹیٹ بینک آف انڈیا بازار برانچ کے منیجر نتیش کمار اور اے ایم ٹی این تیواری نے گلدستہ اور شال دے کر عزت افزائی کی۔سواتی کو یوم خواتین کی مبارکباد دیتے ہوئے بی ایم نتیش کمار نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ چھپرہ کی بیٹی نے ریاست کے ساتھ ملک اور بیرون ملک میں شہرت حاصل کی ہے۔ہم سب ان کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عام لوگ سواتی کے گائے ہوئے گانوں کو گنگنا رہے ہیں۔یہ ان کی مقبولیت کی علامت ہے۔سواتی چھپرہ شہر سے متصل مالا گاؤں کی رہنے والی ہیں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے پورے ملک میں شہرت حاصل کی ہے۔ڈپٹی منیجر ٹی این تیواری نے کہا کہ سواتی نے ایک چھوٹے سے گاؤں سے نکل کر قومی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔اب وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔یہاں تک کہ ملک کے وزیراعظم اور کئی وزراء نے ٹویٹ کرکے ان کے گانوں پر مبارکباد دیا ہے۔اس موقع پر جئے پرکاش یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر وشوامتر پانڈے،ابھیشیک کمار،ویراج،سویاش کاتیان سمیت درجنوں لوگ موجود تھے۔