گورنر بہار کے ہاتھوں ہوگا گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح

تاثیر،۱۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

      سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار کے زیر اہتمام ہونے والی دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح آج مورخہ 11 مارچ کو بہار کے عزت مآب گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کرینگے جبکہ اس موقع پر بہار حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ وجئے کمار سنگھ اور سابق چیئرمین یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے پروفیسر ڈاکٹر ڈی پی سنگھ مہمان خصوصی ہونگے ۔ اسی طرح 12 مارچ کو اختتامی پروگرام میں ریاستی حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ سامراٹ چودھری مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہونگے جبکہ مہمان خصوصی آل انڈیا ہسٹری کمپلیشن اسکیم کے نیشنل آرگنائزیشن سکریٹری بالمکند پانڈے ہونگے ۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام کثیر جہتی تحقیق میں خواتین کا کردار کے عنوان پر منعقد کیا گیا ہے ۔ اس دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں مختلف ممالک سے مہمان مقررین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کی مختلف ریاستوں سے شرکاء اس میں شرکت کے لئے آج یعنی مورخہ 11 مارچ سے ہی آنے لینگے ۔ گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا یہ پروگرام ریاست کے لئے ایک بہترین موقع ہے، یہ فخر کی بات ہے جو عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں خواتین کی فعال شرکت کو ظاہر کرنے اور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین کی خوشحالی کے لئے مختلف اسکیمیں چلائی جارہی ہیں، اس صورتحال میں یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیا جانے والا پروگرام ایک میل کا پتھر ثابت ہوگا ۔ اس تقریب کی چیئرپرسن مونیکا سنگھ، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دھرمیندر کمار اور راجیش ڈے نے بتایا کہ تقریب کی تمام تیاریاں تقریباً مکمل ہیں اور آنے والے مہمانوں کو تمام مناسب سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔