ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے راج ببر کی سزا کو معطل کی

تاثیر، ۳۱  مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 31 مارچ : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے اس وقت کے امیدوار راج ببر کو ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ سے راحت ملی ہے۔ جسٹس محمد فیض عالم خان نے راج ببر کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سزا کا حکم معطل کر دیا۔1996 میں لکھنؤ کے وزیر گنج تھانہ علاقے میں ایک پولنگ بوتھ پر وہاں موجود پولنگ آفیسر کرشنا سنگھ اور شیو کمار کو اس وقت کے سماج وادی پارٹی کے امیدوار راج ببر اور ان کے ساتھیوں نے مارا پیٹا تھا۔ جس کے بعد 7 جولائی 2022 کو مجسٹریٹ کورٹ نے راج ببر کو کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے جسٹس محمد فیض نے اس کیس کی اگلی سماعت یکم مئی کو مقرر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کی جانب سے اس معاملے میں جوابی حلف نامہ داخل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔