ہم اپنے بچوں کو قرآن و سنت کے مطابق تعلیم یافتہ بنائیں گے تو بچے دنیا و ا?خرت دونوں میں کامیاب ہوں گے: حکیم عطا الرحمن اجملی

تاثیر،۱۴مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،13 مارچ: مکتب انتخاب العلوم گوتم پوری دہلی میں سالانہ امتحان اختتام پذیر نمایاں کامیابی پر طلباو طالبات میں انعامات تقسیم کئے گے۔ اس موقع پر دہلی کے مشہور ومعروف حکیم عطاء￿ الرحمن اجملی جنرل مینیجر اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی و نگراں مکتب انتخاب العلوم نے بتایاکہ اس مکتب میں طلباء وطالبات بہت محنتی استاد کے زیر نگرانی اسلامی معلومات دینی و عصری تعلیم حاصل کرتے ہیں اس سال درجہ ناظرہ مکمل قرآن تقریبا دس طلباء و چار طالبات نے مکمل کیا۔اقراء صاحبہ و عالیہ صاحبہ اور بھائی عبدالستار سیفی حاجی رئیس صاحب کی سرپرستی میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی پر ماشاء اللہ 80 طلباء وطالبات نے امتحان میں شریک رہے۔
ڈاکٹر جویریہ شمیم، حافظ حظیفہ سیفی نے امتحان لیا۔حکیم عطا الرحمن اجملی نیبتایا کہ مکتب میں طلبا و طالبات کی تعلیم پر خاص توجہ دی جاتی ہے اور سبق کی مشق وغیرہ بھی اچھی طرح کرائی جاتی ہے۔ دینی تعلیم میں اللہ کے بتائے ہوئے راستوں اور نبی ? کی سنتوں کی روشنی میں بچوں کو پڑھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں ہمیں اپنے بچوں کو دینی وعصری دونوں تعلیم کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم اپنے بچوں کو قرآن و سنت کے مطابق تعلیم یافتہ بنائیں گے تو بچے دنیا و ا?خرت دونوں میں کامیاب ہوں گے۔