ہولی کے مدِ نظر سمری تھانہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد

تاثیر،۱۷مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)رنگوں کا تہوار ہولی و عبادت کا تہوار رمضان کو لیکر سمری تھانہ احاطے میں اتوار کے روز منعقدہ امن کمیٹی کی میٹنگ میں سماجی ہم آہنگی کے ساتھ امن و امان برقرار رکھ کر تہوار منانے کی اپیل کی گئی تھانہ صدر وریندر چودھری نے کہا کے پاوندی کے باوجود فحش گانا و ڈی جے بجانے والوں پر سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ہولیکا دہن سے لیکر ہولی کے تہوار و رمضان المبارک کو لیکر پولیس ہر وقت چوکس ہے حساس مقامات سماج دشمن عناصر پر انتظامیہ کی پینی نظر کے درمیان سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں مکھیا منوج سنگھ نے انتظامیہ کو تعاون کرنے کی یقین دھانی کرائی امن کمیٹی کے رکن مکھیا دنیش مھتو ،سرپنچ اشوک پاسوان ،عبدل الکلام ،امجد عباس ، انیل سنگھ ارون داس ، ڈاکٹر پون چدھری ،نیاز احمد، نائب سرپنچ راجن کمار ، رنجیت کمار ،سونو کمار رام بابو ساہ ، نے کہا کہ ہولیکا دہن کے روز پنچایت میں انتظامیہ چوکسی کی ضرورت ہے ہائی وے سڑک پر لگا تار ہو رہے سڑک حادثے کی جانب دھیان دے کر سمری تھانہ چوک پر غیر قانونی گاڑی پارکنگ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا حساس مقامات پر پولیس گشت تیز رکھنے کے ساتھ نشریوں پر کاروائی کی تجویز پیش کی گئی افسران نے ڈی جے مالک کو صاف طور سے ہدایت کر کہا کہ رنگوں کے تہوار ہولی میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹم بجانے پر پوری طرح پاؤندی عائد رہی گی حلقہ میں کہیں سے ڈی جے یا فحش گانا بجانے کی اطلاع ملتی ہے تو ڈی جے گاڑی ضبط کر مالک پر کاروائی کی جائے گی غیر قانونی شراب خرید فروخت کرنے والے کی اطلاع پولیس کو خُفیہ طور پر دیں تاکہ بروقت کاروائی کی جا سکے سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کا پیغام دیتا یہ تہوار میں فحش و ہورڈنگ کا کہیں بھی کوئی جگہ نہیں ہے سبھی لوگ ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کر تہوار منائیں تاکہ کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہو
سب کو ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہوئے تہوار منانا چاہیے اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  پولیس امن میں خلل ڈالنے والے و شرپسند عناصر  پر کڑی نظر رکھے گی موقع پر سب انسپکٹر پنکج راجک، اسسٹنٹ انسپکٹر لکشمن یادو، انیل تیواری، آفتاب خان، قیصر خان، شنکر پاسوان، ولی انور، راجگیر یادو اور دیگر موجود تھے۔