ہیملیز نے اٹلی میں کھولا  اپنا دوسرا فلیگ شپ اسٹور

تاثیر،۱۵مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہیملیز نے اٹلی میں کھولا  اپنا دوسرا فلیگ شپ اسٹور
• ریلائنس برانڈز لمیٹڈ (آربی ایل) نے 2019 میں ہیملیز کو ایکوائر کیا تھا

روم، 14 مارچ 2024- ۔عالمی  سطح پر مشہور برٹش کھیلونا برانڈ ہیملیز نے روم کے ممتاز الیکے گیلیریا البرٹورڈی میں اپنا دوسرا اسٹور کھولا ہے۔ یہ اسٹور اٹلی کیسرکردہ کھلونا کمپنی جیوچی پریزیوسی کے ساتھ اشتراک میں کھلا ہے۔ اٹلی کے  ملان  شہر میں بھی کمپنی کا اسٹور ہے۔ 1,360 مربع میٹر میں  پھیلا یہ کھلونا سٹور، روم کی بہترین شاندار سڑکوں میں سے ایک وایا ڈیل کورسو پر واقع تاریخی پارک میں کھولا گیا ہے۔ 1760 میں بنی اس کمپنی کا 2019 میں ریلائنس برانڈز لمیٹڈ (آر بی ایل) نے  ایکوائرکیا تھا۔ موجودہ کمپنی 16 ممالک میں فالے 189 دکانوں میں ہیملیز کھلونے والی ہے۔
اسٹور کو ہیملیز کے لال اور سفید رنگوں سے  سجایا گیا ہے۔ بچوں میں خاصے مقبول کھلونے جیسے لیگو، نیرف اور باربی برانڈز کو یہاں دکھایا گیا ہے۔  ہیلمیز گلوبل کے سی ای او سمیت یادو نے کہا کہ “روم میں ہمارا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔” میلان میں ہمیں زبردست پیار   اور حمایت ملی اس کے بعد  یہ  سٹور اٹلی  میںگیو پریزیوسی گروپ (پی جی گروپ) کے ساتھ دوسرا اسٹور ہے۔  ہم پورے  اٹلی   میںبچوں اور  خاندانوں کے  درمیان  کھلونوں کی  معرفت   خوشی اور جادو  بکھیرنا   جاری رکھیں گے۔
اب تک 8 لاکھ افراد دوسری پارٹنر کمپنی گیو پریزیوسی   کے میلان اسٹور کا دورہ کر چکے ہیں۔ کمپنی کو یقین ہے کہ وہ اس کامیابی کو روم میں بھی دہرانے میں کامیاب ہوں گے۔ مقامی شہریوں کے علاوہ سیاح بھی ٹریوی فاؤنٹین سے چند منٹ کے فاصلے پر ہیملیز اسٹورز کا دورہ کر سکیں گے۔