یوپی میں سڑک حادثے میں بہار کے 7 افراد کی موت ، تمام مرنے والے سیتامڑھی کے رہنے والے

تاثیر،۱۱مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی، 10 مارچ:اتر پردیش کے جونپور میں سڑک حادثے میں بہار کے سیتامڑھی کے 7 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ریگا تھانہ علاقہ کے رہنے والے گجادھر شرما اپنے خاندان کے نو افراد کے ساتھ اپنے بیٹے چندن شرما کی شادی کے لیے لڑکی کو دیکھنے کے لیے سات سیٹر کار میں پریاگ راج کے جھوسی جا رہے تھے۔ رات تقریباً 2.30 بجے جب ان کی کار کیراکٹ پرساد چوراہے پر پہنچی تو اسے جونپور سے ا?رہی ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار تقریباً 10 میٹر تک گھسیٹی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے 7 افراد کو مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور اورخلاصی موقع پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مرنے والوں میں انیش کمار ، گجادھر شرما ، گوتم شرما ، جواہر شرما ، سونم شرما ، رنکو شرما ، یوگ شرما شامل ہیں ، تمام بہار کے سیتام مڑھی کے ریگا کے رہنے والے ہیں۔ زخمیوں میں مینا شرمااہلیہ گجادھر شرما ، جیتو شرماولد اودھیش شرما کو وارانسی ٹراما سینٹرریفر کیا گیا ہے۔
واقعہ کے بارے میں اتوار کی صبح معلومات دیتے ہوئے دائرہ اختیار کیراکٹ پرتیما ورما نے بتایا کہ تھانہ علاقہ کے پرساد تیراہے کے نزدیک رات تقریباً ڈھائی بجے بہار سیتامڑھی کے لوگ الہ ا?باد جا رہے تھے کہ ایک ٹرک سے زبردست ٹکر ہو گئی۔ گاڑی میں کل 9 افرادسوار تھے، جس میں پانچ مرد اور دو خواتین موقع پر ہی موت ہو گئیں۔ دو زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے ، جہاں سے انہیں وارانسی ریفر کردیا گیا ہے۔ ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ڈرائیور اور خلاصی موقع سے فرار ہیں۔