آئی پی ایل 2024: اے آر رحمان ، سونو نگم اور اکشے کمار نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی

تاثیر،۲۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چنئی ، 22 مارچ: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کا سیزن شروع ہو گیا ہے۔ پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل افتتاحی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ رنگا رنگ تقریب میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی اور اپنی شاندار فنکاری سے عوام کا دل جیت لیا۔
افتتاحی تقریب کا آغاز بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا۔ دونوں نے کئی گانوں پر شاندار پرفارمنس دی۔ مداحوں نے دونوں کو خوب داد دی۔
اس کے بعد مشہور گلوکار سونو نگم اور اے آر رحمان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ سونو نگم نے وندے ماترم جیسے گانوں سے ہلچل مچا دی اور اے آر رحمان نے ماں تجھے سلام اور جئے ہو جیسے گانوں سے محفل لوٹ لی۔ دونوں گلوکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر کئی گلوکاروں نے بھی پرفارم کیا۔