آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کریں گے بین سیئرز

تاثیر،۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کرائسٹ چرچ، 7 مارچ: تیز گیندباز بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف کرائسٹ چرچ میں ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے لیکن نیوزی لینڈ ایک بار پھر اس مخمصے کا شکار ہے کہ آیا اسکاٹ کوگلیجن میں چوتھے تیز گیندباز کا انتخاب کیا جائے یا مچل سینٹنر کی شکل میں ایک ماہر اسپنر کا انتخاب کیا جائے۔ اس کا فیصلہ ٹاس کے بعد کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 8 سے 12 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
چھبس سالہ سیئرز کو ولنگٹن میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے ول او رورک کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے پہلے 13 ٹی- 20 میچ کھیلے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف حالیہ میچوں کے دوران اپنی رفتار سے متاثر کیا ہے۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 19 میچوں میں 27.03 کی اوسط سے 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساوتھی نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہیں کہ سیئرز کیا کر سکتے ہیں۔
ساوتھی نے نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کی طرف سے جاری کردہ ایک آفیشل بیان میں کہا، ’’ظاہری طور پر انہیں دوسرے فارمیٹس میں بین الاقوامی کرکٹ کا تھوڑا سا تجربہ ہے۔ وہ حقیقی رفتار پیش کرتے ہیں۔ ہم نے انہیں موسم گرما میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی- 20 میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرتے دیکھا تھا۔ اس لیے ہم یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ ان کے پاس اپنی سطح پر کیا ہے۔ وہ ایک لمبا قد کا نوجوان ہے۔ ان کے پاس رفتار ہے، ہم بین کی قابلیت کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ ان کے لیے بھی ایک خاص وقت ہے۔‘‘
ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے اعتراف کیا کہ نیوزی لینڈ نے اپنے آخری دو ٹیسٹ میچوں میں سینٹنر کو چار تیز گیند بازوں کے ساتھ چھوڑ کر غلطی کی تھی کیونکہ ہملٹن اور ویلنگٹن کی پچیں توقع سے زیادہ گھوم رہی تھیں۔
گلین فلپس نے پہلے ٹیسٹ کی آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں جب کہ نیتھن لیون نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔
حالانکہ ہیگلے اوول کی پچ اسپن گیندبازی کے موافق ہے، جہاں اسپنرز کی وکٹوں کی اوسط 55.79 ہے، جو نیوزی لینڈ کے کسی بھی گراونڈ میں سب سے زیادہ ہے۔
آسٹریلیا نے مسلسل چوتھے میچ کے لیے غیر تبدیل شدہ الیون کا اعلان کیا ہے – جس کا مطلب ہے کہ ان کے فرنٹ لائن گیندبازی اٹیک نے پاکستان، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیزن کے تمام سات ٹیسٹ کھیلے۔