تاثیر،۱۶مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اردو لائبریری نے اپنی ویب سائٹ کا اجراء کرکے عوام کو اردو کتابوں کی دنیا میں مداخلت کی سہولت فراہم کی ہے۔ ویب سائٹ پر آن لائن اردو کتابیں پڑھی جا سکتی ہیں۔ اس کا مقصد اردو کتابوں کو ڈیجیٹل بنانا ہے۔ بہت سی اردو کتابیں گھر میں رکھ کر خراب ہو رہی ہیں، اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے اردو لائبریری نے اردو کتابوں کی ڈیجیٹل میں تبدیل کرنے کی ویب سائٹ لانچ کی ہے۔ اس ویب سائٹ کی مدد سے آپ اپنی اردو کتابوں کو بھی ڈیجیٹل بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنی کتاب کو ای میل کے ذریعے بھیج کر ڈیجیٹل بنا سکتے ہیں۔ اردو لائبریری کا مقصد اردو کتابوں کو بچانا اور انہیں ڈیجیٹل کرنا ہے۔ اردو لائبریری پر جا کر آپ کو ہر قسم کی کتابیں دستیاب ہیں، جہاں آپ کوی بھی اردو کتاب پڑھ سکتے اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی بڑی کتب خانہ ہے جہاں آپ کو تمام اردو کتابیں دستیاب ہیں۔
Email Id: info@theurdulibrary.in
Website: www.theurdulibrary.in
محمد راشد انور
اردو لائبریری کے بانی