تاثیر،۲۲مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 22 مارچ: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 21 مارچ کی دیر رات ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ ادھر سماجی کارکن انا ہزارے نے سی ایم کیجریوال کی گرفتاری کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ انہوں نے (اروند کیجریوال) نہیں سنی۔انا ہزارے نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال کے سی ایم بننے کے بعد میں نے انہیں نئی ??شراب پالیسی کے حوالے سے دو بار خط لکھے تھے۔ مجھے دکھ ہے کہ انہوں نے میری بات نہیں سنی اور اب انہیں اس معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ جب کیجریوال اور منیش سسودیا نئے نئے ہمارے ساتھ شامل ہوئے تھے تو میں نے ان سے کہا تھا کہ ہمیشہ ملک کی بھلائی کے لیے کام کریں، لیکن انہوں نے اس بات کو ذہن میں نہیں رکھا، اب میں انہیں کوئی مشورہ نہیں دوں گا۔ جو بھی قانون اور حکومت کو کرنا ہے وہ کریں۔دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالہ میں عام آدمی پارٹی کے کئی بڑے لیڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ایم کیجریوال اس معاملے میں گرفتار ہونے والے چوتھے بڑے لیڈر ہیں۔ سی ایم کیجریوال سے پہلے ای ڈی نے دہلی کے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے فوراً بعد گزشتہ سال 4 اکتوبر کو آپ پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پھر اسی ماہ 15 مارچ کو ای ڈی نے تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر کی بیٹی کویتا کے کو گرفتار کیاگیا۔