ای ڈی کی دوسری شکایت پر راوز ایونیو کورٹ نے کیجریوال کو سمن جاری کر 16 مارچ کو طلب کیا

تاثیر،۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 07 مارچ: دہلی کی راوز ایونیو کورٹ نے دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو مسلسل نظر انداز کرنے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سمن جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دویا ملہوترا نے ای ڈی کی دوسری شکایت پر کیجریوال کو 16 مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔
ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے اے ایس جی ایس وی راجو نے کہا کہ کیجریوال کو ای ڈی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 50 کے تحت مسلسل سمن بھیجے جا رہے ہیں۔ وہ پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ہیں ۔ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو 8 بار سمن بھیجا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 17 فروری کو عدالت نے کیجریوال کو راحت دیتے ہوئے 16 مارچ کو جسمانی طور پر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ 17 فروری کو کیجریوال نے بجٹ اجلاس اور دہلی اسمبلی کے اعتماد کی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے جسمانی پیشی سے استثنیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ کیجریوال نے آئندہ سماعت کے دن عدالت میں جسمانی طور پر حاضر ہونے کا یقین دلایا تھا۔ سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ اس معاملے میں عدالتی حراست میں ہیں۔