بنگال میں صدر راج نافذ کیا جائے: ابھیجیت گنگولی

تاثیر،۱۰مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سلی گوڑی ، 9 مارچ :سابق جسٹس ابھیجیت گنگولی نے ہفتے کے روز کہا کہ بنگال میں صدر راج نافذ ہونا چاہئے۔ ہفتہ کو باگڈوگرا ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان نہیں ہے۔ سندیشکھلی میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کی وجہ سے بنگال میں صدر راج نافذ کیا جائے۔
وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو کاواکھلی میدان میں میٹنگ کریں گے۔ اس اسٹیج پر سابق جسٹس ابھیجیت گنگولی کی موجودگی بھی نظر آئے گی۔ ابھیجیت گنگولی میٹنگ میں شرکت کے لیے سلی گڑی پہنچ گئے ہیں۔ ابھیجیت گنگولی، جو باگڈوگرہ میں اترے، نے وزیر اعظم کی میٹنگ میں جانے سے پہلے کہا ، بنگال میں صدر راج نافذ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کے حکم پر عام لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ سندیشکھلی میں کیا ہوا ، وزیر اعلیٰ ایک دن کے لیے بھی نہیں آئے اور وہاں کے اراکین اسمبلی موسیقی بجا رہے ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو کتنی سیٹیں ملیں گی لیکن اگر پرامن انتخابات ہوئے تو ترنمول کا صفایا ہو جائے گا۔