تاثیر،۱۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کھگولِ (شعیب قریشی) کھگولِ کے بڑی کھگول امام بارہ میں سات روزہ تراویح کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ تراویح کی نماز ۔حضرتِ علامہ حافظ و قاری محمد مصطفیٰ رضا خان كمّاوی سیتامڑھی نے پڑھائی اُنکی قرات و تقاریر سے تراویح پڑھنے والے بہت متاثر تھے انھیں خوب دعاء سے نوازہ ساتھ ہی تراویح کے اختتام پر انھیں روپیہ نقد کا نذرانہ پیش کیا گیا اس موقع پر تمام مصلّلیان نے اجتماعی طور پر خدا کی بارگاہ میں ملک کی ترقی اور باہمی بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعاءیں کیں ۔نمازِ تراویح میں ۔اشفاق عالم عرف ببلو بھائی ۔وکیل احمد۔ محمد فروغ محمود عرف رنکو ۔شہزادہ عالم ۔محفوظ عالم ۔وسیم اکرم ۔آزاد خان ۔ ابو طلحہ محمود ۔اور بڑی تعداد میں بڑے بزرگ موجود تھے

