بہارقانون سازکونسل انتخابات میں عظیم اتحاد نے پانچ امیدواروں کا نام کیا طے

تاثیر،۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 08 مارچ:بہارقانون سازکونسل کے انتخابات میں عظیم اتحاد کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔انتخابات میں عظیم اتحاد کی جانب سے پانچ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ ان میں سے چار آر جے ڈی اور ایک سی پی ا?ئی-ایم ایل کے امیدوار اپنا دعویٰ پیش کریں گے۔آرجے ڈی ایم ایل اے راموشون لوہیا نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے رابڑی دیوی، سابق وزیر عبدالباری صدیقی، پارٹی کی ریاستی ترجمان اور آر جے ڈی کی سابق ریاستی صدر ڈاکٹرارمیلا ٹھاکر، شیوہر پارلیمانی حلقہ کے سابق امیدوار فیصل علی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ کانگریس پارٹی کی طرف سے ایک بھی امیدوار نہیں ہوگا۔ ان ناموں کو جمعہ کے روزآرجے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ایم ایل اے کے ساتھ رابڑی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں منظوری دی۔ ایم ایل سی انتخابات کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 11 مارچ ہے۔ ایسے میں اب اس الیکشن میںپرچہ نامزدگی داخل کرنے میں صرف تین دن رہ گئے ہیں۔ اس لیے پارٹی کی جانب سے نام کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ پارٹی کی جانب سے فی الحال اس کی باضابطہ معلومات نہیں دی گئی ہیں۔قانون ساز کونسل میں ایک نشست جیتنے کے لیے قانون ساز اسمبلی کے 21 اراکین کے ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ایسے میں عددی طاقت کے حساب سے این ڈی اے چھ سیٹوں پر جیتتی دکھائی دے رہی ہے۔ عظیم اتحاد نے 5 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ تمام 5 سیٹوں پر اتحاد کی جیت کو لے کر تھوڑا سا سسپنس بڑھ گیا ہے ، کیونکہ اب تک ا?ر جے ڈی کے 4 ایم ایل اے نتیش کی قیادت والی این ڈی اے کی طرف چلے گئے ہیں۔ اپوزیشن کو پانچ سیٹیں جیتنے کے لیے 105 ایم ایل اے کے ووٹ درکار ہوں گے۔ ایسے میں عظیم اتحاد کا راستہ مشکل دکھائی دے رہا ہے۔