بہار کے کھگڑیا میں سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک

تاثیر،۱۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 18 مارچ : بہار کے کھگڑیا ضلع میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ معلومات پولیس نے دی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ کھگڑیا ضلع کے پسراہا تھانہ علاقہ کیاین ایچ۔31 پر پیش ا?یا۔ حادثے میں سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ گاڑی میں سوار تمام لوگ بارات سے لوٹ رہے تھے۔ اس دوران کار ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
پولیس کے مطابق کار میں سوار باراتی چوتھم بلاک علاقہ سے شادی تقریب کے بعد لوٹ رہے تھے۔ ضلع کے میروا تھانہ علاقہ کے بتھلاگاوں کے رہنے والے اندر دیو ٹھاکرکے بیٹے کی شادی میں شامل ہونے کے لئے تمام لوگ چوتھم تھوتھی موہن پور کے دھمرا گئے تھے۔ وہاں سے واپسی کے دوران پسراہا ودھارن پٹرول پمپ کے قریب باراتیوں سے بھری کار سیمنٹ لدے ٹریکٹر سے ٹکراگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں کل 11 افراد سوار تھے۔