تیجسوی یادو ممبئی کے لیے روانہ

تاثیر،۱۷مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 17 مارچ:آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو راہل گاندھی کی بھارت نیا ئے یاترا میں شامل ہونے ممبئی گئے۔ اتوار کے روز پٹنہ ہوائی اڈے پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیپر لیک کے حوالے سے سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں مافیا راج آ گیا ہے۔ اس لیے امتحان کے ایڈمٹ کارڈ کے پیچھے جواب لکھا ہوا پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے 17 ماہ کے دور میں کہیں بھی کوئی پیپر لیک نہیں ہوا۔ تیجسوی یادو اتوارکے روز وہ ممبئی میں راہل گاندھی کی بھارت نیا ئییاترا کی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہاکہ انڈیااتحاد میں بہت جلد سیٹوں کی تقسیم ہوگی۔ اس دوران تیجسوی یادو ایک بار پھر نتیش کمار پر نرم نظر آئے۔ لوک سبھا انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چینلوں نے چاہے کوئی بھی سروے کیا ہو، ہم جانتے ہیں کہ بہار حیرت انگیز اور چونکا دینے والے نتائج دے گا۔گذشتہ 17 سال اور ہمارے 17 ماہ کو دیکھیں۔ بہار کے لوگوں نے اس بارے میں اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ بی جے پی نے 10 سال میں کوئی کام نہیں کیا۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے بھی تنقید کی ہے۔ بی جے پی میں شامل ہوتے ہی وزیر اعلیٰ کچھ نہیں کہہ پا رہے ہیں۔